ETV Bharat / business

ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اقتصادی ترقی ضروری: گڈکری

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 9:31 PM IST

Updated : Dec 18, 2020, 10:50 PM IST

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ' غربت سے نجات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ”ہنر ہاٹ“ اس سمت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

economic-development-is-necessary-for-sustainable-development

رام پور: ملک کی ترقی کے لیے اقتصادی نقطہ نظر سے ترقی ضروری ہے۔ غریبی سے نجات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ”ہنر ہاٹ“ اس سمت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اورا سمال، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے رام پور(یوپی) میں منعقد ہنرہاٹ کا افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ میں ملک بھر کے سودیشی ہاتھ سے تیار شاندارمصنوعات دستیاب ہیں۔”ہنر ہاٹ“ گاؤں کے ہنرمند لوگوں کو بڑا پلیٹ فارم مہیا کرا رہا ہے۔ جب یہ سامان بیرون ممالک جائیں گے، ملک کے دست کار، کاریگر صاحب حیثیت اور مضبوط بنیں گے، تبھی ہمارا خواب پورا ہوگا۔

ہنر ہاٹ کی مصنوعات

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کا ”خود کفیل بھارت“ کا خواب پورا کرنے کے لیے ایم ایس ایم ای وزارت، اقلیتی امور کی وزارت اور کھادی اور گرام ادھیوگ کمیشن مل کر کام کریں گے۔ ”ہنر ہاٹ“ کی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیاکرانے میں ایم ایس ایم ای وزارت، اقلیتی امور کی وزارت کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی، کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن کے چیئرمین مسٹر ونئے کمار سکسینہ، اترپردیش کے کھادی اور گرام اُدیوگ، اسمال، مائیکرو اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے وزیرمسٹر سِدھارتھ ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے پانی، بجلی مسٹربلدیو سنگھ اَولکھ موجودرہے۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 18, 2020, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.