ETV Bharat / business

سونے کے ذخائر میں کمی سے بیرونی زر مبادلہ کے ذخائرمیں گراوٹ - ملک کے بیرونی زر مبادلہ

سونے کے ذخائر میں دو ارب ڈالر سے زائد کی گراوٹ کی وجہ سے 14 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر 2.94 ارب ڈالر کم ہو کر 535.25 ارب ڈالر کے رہ گئے۔

Decline in foreign exchange reserves due to depletion of gold reserves
سونے کے ذخائر میں کمی سے بیرونی زر مبادلہ کے ذخائرمیں گراوٹ
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:07 PM IST

مسلسل سات ہفتوں کے اضافے کے بعد بیرونی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے قبل 07 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 538.19 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر تھے۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہونے والے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 اگست کو اختتام پذیر ہفتے کے دوران سونے کے ذخائر 2.19 ارب ڈالر کی کمی سے 37.60 ارب ڈالر پر آگئے۔

اس عرصے کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیلی دھات کی قیمت میں زبردست کمی کی وجہ سے ملک کے سونے کے ذخائر کی مالیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مذکورہ ہفتے میں بیرونی کرنسی کے اثاثے 74.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 491.55 ارب ڈالر پر آگئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزروفنڈ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 4.63 ارب ڈالر کی سطح پر اور اسپیشل رائٹس 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 1.48 ارب ڈالر کے رہ گيے ہيں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.