ETV Bharat / business

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:58 PM IST

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔

Deadline to file Income Tax Returns extended to December 31
انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2021-22 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرکے 31 دسمبر 2021 تک کردی ہے۔

سی بی ڈی ٹی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف طرح کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی ایم آر سی کی اپیل مسترد، ریلائنس کو ملیں گے 2800 کروڑ روپے

عام طور پر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے، لیکن رواں برس نئے پورٹل کو شروع کرنے کے دن ، 7 جون سے ہی اس میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو آئی ٹی آر داخل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن خود ان مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اب تک پورٹل مکمل طور پر ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے والی کمپنی انفوسیس بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بڑی حد تک تکنیکی مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.