ETV Bharat / business

Third Wave Impact on Business: تیسری لہر سے ملک کی کاروباری سرگرمیاں متاثر

ایس بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرسے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں Covid Third Wave Impact on Business۔ ایس بی آئی کا بزنس انڈیکس رواں برس 10 جنوری کو 109 تھا جو 17 جنوری کو کم ہو کر 101 رہ گیا ہے۔

covid third wave impact business in india
تیسری لہر سے ملک کی کاروباری سرگرمیاں متاثر
author img

By

Published : Jan 18, 2022, 10:05 PM IST

ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک (ایس بی آئی) کی ریسرچ ایڈوائزری یونٹ ایس بی آئی ریسرچ SBI Research نے ٹیکہ کاری کی تیز رفتار کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی تیسری لہر کو اس کے خاتمے شروعات قرار دیا اور کہاکہ اومیکرون کے پھیلنے سے گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت کی کاروباری سرگرمیوں میں معمولی کمی درج کی گئی ہے Covid Third Wave Impact on Business۔

ایس بی آئی ریسرچ کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں 29 دسمبر 2021 سے کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھنے لگے۔ پیر تک روزانہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 238938 رہی، جس سے ایکٹوکیسز کی تعداد 1656341 تک پہنچ گئی ہے، لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ بھارت نے اپنی مستحقین آبادی کے 64 فیصد کی مکمل ٹیکہ کاری کر دی ہے۔ ساتھ ہی 89 فیصد آبادی نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا لی ہے۔ اس وقت ٹیکہ کاری کی سات دنوں کی اوسط تقریباً 70 لاکھ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرسے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ایس بی آئی کا بزنس انڈیکس رواں برس 10 جنوری کو 109 تھا جو 17 جنوری کو کم ہو کر 101 رہ گیا ہے۔ یہ گزشتہ برس 15 نومبر کے بعد سب سے کم سطح ہے۔ اس لہر کے پھیلاؤ کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی درآمد ، محصولات کی وصولی اور سیب کی درآمد کا انڈیکس بھی گر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 سے 18 برس کی عمر کے 3.45 کروڑ نوجوانوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا ہے جبکہ 44 لاکھ لوگوں کو بوسٹر ڈوز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوری 2022 میں کل ٹیکہ کاری میں دیہی ٹیکہ کاری کا حصہ بڑھ کر 83 فیصد ہو گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ موجودہ لہر میں دیہی آبادی کو کافی حد تک محفوظ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.