موسم دوست کھیتی کے لیے بہار کے 10 اضلاع کا انتخاب مرکز نے کیا ہے، جس میں دربھنگہ، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، سیوان، سہارسا، لکھی سرائے، کشن گنج، بھاگلپور، نالندہ اور سیتامڑھی شامل ہیں۔
حکومت کا ماننا ہے کہ موسم میں ہورہی تبدیلی کا اثر زراعت پر پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایسے میں موسم دوست کاشتکاری Climate Friendly Farming ایک موثر اقدام ثابت ہو سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بہار حکومت نے قبل سے ہی ریاست کے کئی اضلاع میں موسم دوست کھیتی شروع کر چکی ہے، جس سے کسانوں کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں مرکز کا منصوبہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم سے مختلف ہوگا۔ مرکز کی اس اسکیم میں زراعت، مویشی پالنا اور باغبانی سے متعلق سرگرمیوں کو آب و ہوا کے موافق بنایا جائے گا۔
بہار زرعی یونیورسٹی، صبور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے سوہانے کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی موسم دوست کھیتی کی اسکیم کے علاوہ، اس اسکیم کو نیشنل انوویشن ان کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر (NIKRA) اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیکرا کے تمام منتخب اضلاع کے کرشی وگیان کیندر اس اسکیم کو چلائیں گے، جبکہ بہار زرعی یونیورسٹی اس اسکیم کی نگرانی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سائنسدانوں کے مشورے بھی دیے جائیں گے۔ بغیر ہل دیے کاشتکاری، زرعی مشینری، ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات کسانوں کے درمیان عام کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: