ETV Bharat / business

سدھارتھ کے لاپتہ ہونے سے شیئر متاثر

کیفے کافی ڈے کے مالک وی جی سدھارتھ کے لاپتہ ہونے کے بعد منگل کے روز بمبئی شیئر بازار میں سی سی ڈی کمپنی کے شئیرمیں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 1:45 PM IST

بنگلور کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کے داماد اور کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ کے لاپتہ ہونے کی خبر جیسے ہی شیئر مارکیٹ میں پھیلی سی سی ڈی کمپنی کے شئیرمیں 20 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وی جی سدھارتھ پیر کے روز سےغائب ہیں، وہ ایک بزنس ٹرپ پر کیرالا گئے ہوئے تھے، جب وہ کیرالا سے واپس آ رہے تھے تو وہ لاپتہ ہوگئے۔

سدھارتھ کے ڈرائیور کے مطابق وہ مینگلورو میں جیپونہ موگارو میں ٹھہرے تھے، یہ جگہ دریا نیتھراوتھی کے کنارے واقع ہے۔

ڈرائیور نے سدھارتھ کے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ گاڑی سے اتر کر کسی سے فون پر بات کر رہے تھے اور انہوں نے انہیں انتظار کرنے کو کہا تھا۔ سدھارتھ جب بہت وقت تک واپس نہیں لوٹے تو ڈرائیور نے انہیں فون کیا لیکن ان کا فون بند آرہا تھا۔جس کے بعد ڈرائیور نے فوری طور پر ان کے اہل خانہ کو مطلع کیا۔

سدھارتھ کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور تلاشی مہم جاری کی۔
سدھارتھ نے سائیون سکیورٹیز کے نام سے اپنا بزنس شروع کیا تھا جسے سنہ 2000 گلوبل ٹیکنالوجی وینچرز کا نام دیا گیا، اس کے علاوہ وہ ایک مشہور فوڈ چین کیفے کافی ڈے چیکم ماگالورو علاقے کے مالک ہیں۔

ابھی تک وی جے سدھارتھ لاپتہ ہیں اور پولیس انہیں تلاش میں لگی ہوئی ہے، جبکہ ان کے لاپتہ ہوتے ہی کمپنی کے شیئر 20 فیصد متاثر ہوئی ہے۔

Intro:Body:

nazeer

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.