کیڈیلا ہیلتھ کیئر اور شلپا میڈیکیئر نے کووڈ ویکسین کی تیاری کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی نے ZyCoV-D کی تیاری کے لیے یہ معاہد کیا۔
اس معاہدے کے ذریعے ZyCoV-D ویکسین کی طے شدہ ہدف کی تیاری دونوں فریق کے درمیان باہمی اتفاق سے ہوگا۔ کمپنی ZyCoV-D ٹیکنالوجی و دانشوانہ املاک کو شلپا بائیولوجیکل پرائیویٹ لمیٹڈ (SBPL) کو منتقل کرے گی۔ معاہدے کے تحت ایس بی پی ایل ویکسین کی تیاری کے لیے مواد کا ذمہ دار ہوگی۔
جبکہ کمپنی دوا بھرنے / پیکیجنگ / تقسیم / مارکیٹنگ کے لیے ذمہ دار ہوگی۔ ویکسین کی مارکیٹنگ کے شعبوں میں، کیڈیلا ہیلتھ کیئر نے کہاکہ ZyCoV-D انسانی استعمال کے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے پلازمیڈ ویکسین ہے۔ جسے کمپنی نے کووڈ 19 وائرس کے خلاف مقامی طور پر تیار کیا ہے۔
- مزید پڑھیں: برازیل،ارجنٹائنا کووڈ ویکسین کے علاقائی مینوفیکچرنگ سینٹر بنیں گے
- سنگاپور سب سے زیادہ ویکسینیشن والا ملک بن گیا: اونگ ای کنگ
- 'بھارت بائیوٹیک ملک کا حصہ ہونے پر فخر ہے': وینکیا نائیڈو
- 'فائزر ویکسین کی تیاری کے دوران مسائل کا سامنا'
ویکسین کو 20 اگست کو انڈین ڈرگ ریگولیٹر نے ہنگامی استعمال کی اجازت (EUA) دی تھی۔ کیڈیلا ہیلتھ کیئر کے شیئرز بی ایس ای پر 564.30 روپے فی شیئر پر ٹریڈ کر رہے تھے جو کہ گزشتہ بند سے 0.46 فیصد کم ہے۔