ETV Bharat / business

دوا سازی صنعت کے لیے پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم کی منظوری

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 10:41 PM IST

مرکزی حکومت نے دوا صنعت کی ترقی کے لیے تقریباً 15ہزار کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اسکیم 2020-21سے 2028-29 تک کے لیے ہے۔

Cabinet approves PLI scheme for pharmaceuticals

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مالی برس 21-2020 سے 29-2028 کی مدت کے لیے دوا سازی کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم ( پی ایل آئی)کو منظوری دی ہے۔

یہ اسکیم گھریلو مینو فیکچررس کو فائدہ دے گی اور روزگار پیدا کرنے میں مدد کرے گی اور امید ہے کہ اس سے صارفین کے لیے زیادہ سستی اور وسیع تعداد میں ادویات دستیاب ہوں گی۔

امید ہے کہ اس اسکیم سے ملک میں زیادہ قدر والی مصنوعات کی پیداوار کو فروغ حاصل ہو گا اور بر آمدات میں اضافہ ہو گا۔ مالی برس 23-2022 ء سے 28-2027 ء تک 6 سال کے دوران فروخت میں 294000 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا اور بر آمدات میں کل 196000 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا۔

امید ہے کہ اس اسکیم سے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں طرح کے لوگوں کے لیے روز گار پیدا ہو گا اور ایک تخمینے کے مطابق، اِس سیکٹر میں ترقی کے نتیجے میں 20000 براہ راست اور 80000 بالواسطہ روز گار پیدا ہوں گے۔

امید ہے کہ اِس سے ابھرتی ہوئی تھیراپی اور اِن - ویٹرو تشخیصی آلات اور اہم ادویات میں خود انحصاری سمیت پیچیدہ اور اعلیٰ تکنیکی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ یہ بھی امید کی جاتی ہے کہ بھارت کی آبادی کے لیے اورفین ڈرگ سمیت سستی طبی مصنوعات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ امید ہے کہ اس اسکیم سے فارما سیو ٹیکل سیکٹر میں 15000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے گا۔

یہ اسکیم ادویہ سازی کی صنعت کی ترقی کی مجموعی اسکیم کا ایک حصہ ہو گی۔ اسکیم کا مقصد، اِس سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ کرکے بھارت کی مینو فیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور ادویہ سازی کے سیکٹر میں اعلیٰ قدر والی اشیاء کی پیداوار کو متنوع بنانا ہے۔ اس اسکیم کے مزید مقاصد میں بھارت میں عالمی چیمپئن پیدا کرنا بھی ہے، جن میں جدید ترین ٹیکنا لوجی کو استعمال کرتے ہوئے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کی قوت موجود ہے ۔

بھارت میں رجسٹرڈ ادویات بنانے والوں کے، عالمی مینو فیکچرنگ ریونیو (جی ایم آر) کی بنیاد پر گروپ بنائے جائیں گے تاکہ ادویہ سازی کی پوری صنعت میں اسکیم کے وسیع نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ اسکیم کے مقاصد کو بھی پورا کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.