ETV Bharat / business

2251 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کو کابینہ کی منظوری

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اس کے لیے درخواست دینے سے متعلق عمل رواں مہینے شروع کیا جائے گا اور آئندہ مارچ میں نیلامی شروع ہونے کا امکان ہے۔

cabinet approves next round of spectrum auction

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 10:47 PM IST

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آج 2251.25 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کو منظوری دے دی ہے یہ اسپیکٹرم 20 برس کے لیے الاٹ کیا جائے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز یہاں منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس فیصلے سے متعلق تجویز کو منظور کیا گی مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے اجلاس کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور پر 2251.25 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی میعاد 20 سال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم کی ریزرو قیمت 392332.70 کروڑ روپے طے کی گئی ہے۔

مسٹر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اس کے لیے درخواست دینے سے متعلق عمل رواں مہینے شروع کیا جائے گا اور آئندہ مارچ میں نیلامی شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکٹرم کو 700، 800، 900، 1800، 2100، 2300 اور 2500 میگا ہرٹز فریکوینسی بینڈ میں الاٹ کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ چار برس قبل 2016 میں کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.