ETV Bharat / business

ارجنٹینا کے ساتھ کانکنی شعبہ میں تعاون کو کابینہ کی منظوری

مرکزی کابینہ نے ارجنٹینا کے ساتھ کانکنی شعبہ میں تعاون کے معاہدہ کو منظوری دے دی ہے۔

Cabinet approves MoU with Argentina on cooperation in field of mineral resources

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 8:50 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی ہی۔ یہ معاہدہ کانکنی وزارت اور ارجنٹینا جمہوریہ کی وزارت پروڈکٹویٹی ڈیولپمنٹ وزارت کے کانکنی پالیسی سکریٹریٹ کے مابین ہوا ہے۔ یہ ایم او یو معدنی وسائل کے شعبہ میں باہمی تعاون کے لیے ایک ادارہ جاتی میکانزم فراہم کرے گا۔

اس معاہدہ کا مقصد لتھیم کی تلاش، کانکنی اور فائدہ حاصل کرنا، بیس میٹلس کے شعبہ میں جوائنٹ وینچر س کے قیام کے امکانات، باہمی فوائد کے لیے اسٹریٹجک طورپر اہم معدنیات، تکنیکی اور سائنسی معلومات اور نظریات اور علم کا تبادلہ، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر اورکانکنی سرگرمیوں کے شعبہ میں سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ سمیت معدنیات کی کھوج اور ترقی کے فروغ کے لیے تعاون سے سرگرمیوں کو مضبوط کرنا ہے۔

اس سے جدت طرازی کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے گا۔

یو این ائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.