ETV Bharat / business

غریبوں کو 604 لاکھ ٹن اناج مفت ملے گا

پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا میں اس بار نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی ملک کے اس پروگرام کی تعریف کی ہے۔

Cabinet approves extension of PMGKAY for 5 months till Nov
غریبوں کو 604 لاکھ ٹن اناج مفت ملے گا
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 10:39 PM IST

کورونا بحران کی وجہ سے غریبوں کو کھانا فراہم کرانے کے مقصد سے مرکزی حکومت دو لاکھ 28ہزار کروڑ روپے قیمت کا 604 لاکھ ٹن اناج لوگوں کو مفت دستیاب کرائے گی۔

فوڈاینڈ سپلائی وزارت کے ذرائع نے آج بتایا کہ گزشتہ برس کورونا بحران کی وجہ سے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کے تحت آٹھ مہینہ تک مفت اناج فراہم کیا گیا تھا۔ اس بار فی شخص پانچ کلو اناج سات مہینے تک دستیاب کرایا جائے گا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی ملک کے اس پروگرام کی تعریف کی ہے۔ اس بار اس اسکیم میں نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عوامی نظام تقسیم نہایت کامیاب رہا ہے اور 93 فیصد لوگ اس سے فیض یاب ہوئے ہیں۔ ایک آزاد ایجنسی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ عوامی نظام تقسیم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیے جانے کی وجہ سے 4.5 کروڑ فرضی راشن کارڈ کا پتہ چلا تھا جن کی جگہ پر چار کروڑ 39 لاکھ لوگوں کو نئے راشن کارڈ جاری کیے گئے۔ جدیدکاری کے بعد عوامی نظام تقسیم میں شفافیت آئی ہے اور لوگوں کو معیاری اناج بھی مل رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.