ETV Bharat / business

'وزیر اعظم مودی کے تجربے کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے' - حکومت کے اصلاحات کو روک نہیں پائی

مرکزی وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا کہ' کوڈ وبا جیسے چیلنجز بھی حکومت کے اصلاحات کو روک نہیں پائے جو معیشت کو مستحکم کرنے اور ملک کی طویل مدتی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔'

Budget draws from Modi's experience as Gujarat CM: Sitharaman

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 5:44 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ کے روز کہا کہ بجٹ 2021-2022 نے بھارت کو 'خود کفیل' بننے کی رفتار بخشی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلی تھے تبھی سے خود انحصاری کا یہ منتر ان کے تجربے سے اخذ کیا گیا ہے۔ پھر انہیں تجربات کی بنیاد پر اسے بجٹ میں شامل کیا گیا۔

لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے جواب میں سیتارمن نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دوران حکومت کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بجٹ میں 'مراعات اور اصلاحات' دونوں پر دھیان دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ' حکومت نے اس بحران کو ایک موقع میں تبدیل کیا'۔

سیتارمن نے کہا کہ' کوڈ وبا جیسے چیلنجز بھی حکومت کے اصلاحات کو روک نہیں پائے جو معیشت کو مستحکم کرنے اور ملک کی طویل مدتی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔'

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ سیتارمن کی تقریر کے ساتھ ختم ہوا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ بجٹ نے بھارت کو خود کفیل بننے کا موقع فراہم کیا ہے'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ' 2021-22 کا بجٹ وزیر اعظم کے تجربات سے ماخوذ ہے جب وہ گجرات کے وزیر اعلی تھے اور اس وقت بہت ساری تبدیلیاں دیکھی تھیں۔'

سیتارمن نے کہا کہ' یہ بجٹ وزیر اعظم کے تجربے سے ماخوذ ہے جب وہ گجرات کے وزیر اعلی تھے۔ اس وقت بہت ساری تبدیلی ہورہی تھیں۔ سنہ 1991 کے بعد لائسنس کوٹہ راج ختم ہورہا تھا اور پھر انہیں تجربات کی بنیاد پر اصلاحات کو اس بجٹ میں شامل کیا گیا۔'

انہوں نے کیا کہ "جن سنگھ" سے لے کر اب تک "ہم بھارت اور اس کی ترقی پر مستقل یقین رکھتے ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.