وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج اپنا چوتھا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں مختلف شعبوں کے لیے بہت سے اعلانات کیے گئے لیکن عام آدمی کی جیب پر کیا بوجھ بڑھنے والا ہے اور اسے کس چیز سے ریلیف ملے گا، آئیے جانتے ہیں کیا مہنگا اور کیا سستا؟ Here are the Things That Can Be Cheaper and More Expensive After the Budget?
بجٹ 2022 میں ملک کو الیکٹرانکس کے شعبے میں خود کفیل بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے موبائل فون چارجرز، موبائل فون کیمرہ لینز، ٹرانسفارمرز وغیرہ پر ڈیوٹی میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔
بجٹ میں کم قیمت والے مصنوعی زیورات کی درآمد کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت نے اب اس پر درآمدی ڈیوٹی کم کر کے 400 روپے فی کلو کر دی ہے۔
سستا اشیاء کی فہرست
دوسرے ممالک سے درآمد کی جانے والی مشینں سستی ہوں گی۔
کپڑا اور چمڑے کے مصنوعات سستے ہوں گے۔
کاشتکاری کا سامان سستا ہو گا۔
جوتے چپل سستے ہوں گے
ہیرے کے زیورات سستے ہوں گے
بارش میں بھیگنے سے بچانے والی چھتری اب سے مہنگی ہو جائیں گی۔ حکومت نے بجٹ میں ان پر ٹیکس بڑھا کر 20 فیصد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھتریاں بنانے میں استعمال ہونے والے پرزوں پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔
چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ریلیف دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بجٹ میں اسٹیل اسکریپ پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ میں ایک سال کے لیے توسیع کر دی ہے۔ اس سے MSME سیکٹر میں سکریپ سے اسٹیل کی مصنوعات بنانے والوں کے لیے آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں:
- Union Budget 2022 : عام بجٹ 2022 کے اہم نکات پر ایک نظر
- Union Budget MSME Sector: بجٹ ایم ایس ایم ای سیکٹر: جانئے چھوٹے پیمانے کی صنعت کو کیا ملا
- FM Allocates Rs 60,000 Cr to Drinking Water Project: ہر گھر نل سے جل یوجنا کے لیے 60 ہزار کروڑ روپے کا الاٹمنٹ
- RBI to Issue Digital Rupee: آر بی آئی ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرے گی، وزیر خزانہ نے کیا اعلان