نئی دہلی: عوامی شعبہ کے چار بینکوں کی نجکاری کی مخالفت میں اور 11 ویں پے کمیشن معاہدے کو مکمل طورپر علاقائی دیہی بینکوں میں نافذ کیے جانے جیسے مطالبات کے سلسلے میں ملک بھر کے دیہی بینکوں کے ملازمین بھی 15 اور 16 مارچ کو ہڑتال پر رہیں گے۔
یونائیٹیڈ فورم آف آر آر بی یونینز کے ترجمان شیوکر دویویدی نے بدھ کو بتایا کہ 15 اور 16 مارچ کو حکومت کی نجکاری تجویز کے خلاف سبھی بینک اور بیمہ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین ہڑتال پر جارہے ہیں۔ اس احتجاج کو دیہی بینک اہلکار بھی اپنی حمایت دیتے ہوئے اپنے دیگر مطالبات کے ساتھ ہڑتال میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے ماہ یونائیٹیڈ فورم عہدے داروں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دیہی بینک اہلکار بھی عوامی شعبہ کے بینکوں کی نجکاری کی مخالفت میں اور اپنے اہم مطالبات کے سلسلے ہڑتال پر جائیں گے۔ اس سلسلے میں ہڑتال کا نوٹس سکریٹری بینکنگ محخمے کو بھیجا گیا ہے۔
ملک میں کُل ملاکر 43 دیہی بینک 26 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چل رہے ہیں۔ ان بینکوں کی 685 اضلاع میں تقریباً 22 ہزار برانچز ہیں جن میں تقریباً ایک لاکھ افسر اور اہلکار تعینات ہیں۔ یہ سبھی مرکزی سطح کی دس ٹریڈ یونینس سے وابستہ ہیں۔
یواین آئی
دیہی بینک ملازمین 16-15 مارچ کو ہڑتال کریں گے - 685 اضلاع میں تقریباً 22 ہزار برانچز
یونائیٹیڈ فورم آف آر آر بی یونینز کے ترجمان شیوکر دویویدی نے بدھ کو بتایا کہ 15 اور 16 مارچ کو حکومت کی نجکاری تجویز کے خلاف سبھی بینک اور بیمہ اداروں میں کام کرنے والے ملازمین ہڑتال پر جارہے ہیں۔