ETV Bharat / business

بینک بدعنوانی معاملے میں 127 کروڑ کی املاک ضبط

انفوسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بینک گھپلہ معاملے میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ ( پی ایم ایل اے ) کے تحت پكسین میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس گروپ کی کمپنیوں کی 127.74 کروڑ روپے مالیت کی املاک کو ضبط کیا ہے۔

Bank fraud: ED seizes over Rs 127-cr assets of media group
بینک بدعنوانی معاملے میں 127 کروڑ کی املاک ضبط
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 12:07 AM IST

ای ڈی کی سرکاری ریلیز میں منگل کے روز بتایا گیا کہ ضبط کی گئی املاک میں ممبئی، چنئی، نوئیڈا اور کولکاتا میں واقع گروپ کی کمپنیوں کے نوکمرشل فلور اور دو کمرشل پلاٹ شامل ہیں۔ مالیاتی جانچ ایجنسی نے سی بی آئی کی جانب سے تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 467، 468 اور 471 کے ساتھ دفعہ 120 بی اور انسداد بدعنوانی قانون کی مختلف دفعات کے تحت درج سات ایف آئی اور چارج شیٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔

ایف آئی آر اور چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کو غلط طریقے سے 2600 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے اور رقومات غبن کرنے کے مقصد سے یہ گھپلہ کیا گیا۔

پكسين میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پرل میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، مہوا میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پكسين ویژن، پرل سٹوڈیو پرائیویٹ لمیٹڈ، پرل وژن پرائیویٹ لمیٹڈ، سنچری کمنی کیشن لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر پی تیواری، آنند تیواری، ابھیشیک تیواری اور دیگران کو پیسوں کا غبن کر کے فوائد پہنچایا گیا ۔ پي ایم ایل کے تحت جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پكسین گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ابھیجیت تیواری سمیت تمام ملزم افراد نے مختلف بینکوں سے 2600 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا ۔ ان ملزمان نے مختلف کمپنیوں اور ان کے زیر کنٹرول اداروں کے بینک کھاتوں کے ذریعے قرض کی مقدار کو مزید بڑھایا، جو بالآخر ممبئی، چنئی، نوئیڈا اور کولکتہ جیسے مختلف مقامات پر جائیداد کی خریداری میں استعمال کیا گیا ۔ ای ڈی نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات ابھی چل رہی ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Dec 31 2019 11:17PM

بینک گھپلہ معاملے میں 127 کروڑ کی املاک ضبط

نئی دہلی، 31 دسمبر ( یواین آئی) انفوسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بینک گھپلہ معاملے میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ ( پی ایم ایل اے ) کے تحت پكسین میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس گروپ کی کمپنیوں کی 127.74 کروڑ روپے مالیت کی املاک کو ضبط کیا ہے ۔ ای ڈی کی سرکاری ریلیز میں منگل کے روز بتایا گیا کہ ضبط کی گئی املاک میں ممبئی، چنئی، نوئیڈا اور کولکتہ میں واقع گروپ کی کمپنیوں کے نوکمرشل فلور اور دو کمرشل پلاٹ شامل ہیں ۔ مالیاتی جانچ ایجنسی نے سی بی آئی کی جانب سے تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 467، 468 اور 471 کے ساتھ دفعہ 120 بی اور انسداد بدعنوانی قانون کی مختلف دفعات کے تحت درج سات ایف آئی اور چارج شیٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے ۔ ایف آئی آر اور چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پبلک سیکٹر کے بینکوں کو غلط طریقے سے 2600 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے اور رقومات غبن کرنے کے مقصد سے یہ گھپلہ کیا گیا ۔ پكسين میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پرل میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، مہوا میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، پكسين ویژن، پرل سٹوڈیو پرائیویٹ لمیٹڈ، پرل وژن پرائیویٹ لمیٹڈ، سنچری کمنی کیشن لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹر پی تیواری، آنند تیواری، ابھیشیک تیواری اور دیگران کو پیسوں کا غبن کر کے فوائد پہنچایا گیا ۔ پي ایم ایل کے تحت جانچ میں پتہ چلا ہے کہ پكسین گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر ابھیجیت تیواری سمیت تمام ملزم افراد نے مختلف بینکوں سے 2600 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا ۔ ان ملزمان نے مختلف کمپنیوں اور ان کے زیر کنٹرول اداروں کے بینک کھاتوں کے ذریعے قرض کی مقدار کو مزید بڑھایا، جو بالآخر ممبئی، چنئی، نوئیڈا اور کولکتہ جیسے مختلف مقامات پر جائیداد کی خریداری میں استعمال کیا گیا ۔ ای ڈی نے کہا کہ اس معاملے میں تحقیقات ابھی چل رہی ہے ۔

یواین آئی ۔ ک ج

ا

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.