ETV Bharat / business

بنارس: پان کے کاروباریوں کو کروڑوں کا نقصان

بنارسی پان ملک و بیرون ملک میں فروخت ہوتا ہے اسے کافی مقبولیت بھی حاصل ہے جس پر ڈان فلم کا یہ گانا شاہد ہے 'کھائے کے پان بنارس والا۔'

banarasi paan business facing crisis
بنارس: پان کے کاروباریوں کو کروڑوں کا نقصان
author img

By

Published : May 27, 2020, 8:27 PM IST

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کا پان پوری دنیا میں معروف ہے، بالی وڈ اسٹارز سے لیکر قد آور سیاسی رہنما بھی بنارسی پان کے مرید ہیں لیکن لاک ڈاؤن اور مشروط پابندیوں کی وجہ سے بنارسی پان کے تاجروں کو شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو

پان تاجر وکاس گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ بنارس کا پاندری کا علاقہ ایشیا کا سب سے بڑا پان کا تجارتی مرکز ہے جہاں یومیہ لاکھوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ لیکن اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے کروڑوں روپے کے پان سڑ گیا۔ تاجر پان فروخت نہیں کر پارہے ہیں جس سے شدید نقصان ہو رہا ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ' حالانکہ اب لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ہے پان کی دوکانیں کھل رہی ہیں اس کے باوجود کاروبار کو سخت نقصان ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے تمباکو پر پابندی عائد ہے جس کے سبب پان کی خرید و فروخت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ بغیر تمباکو کے بہت ہی کم افراد پان کھاتے ہیں'۔

پان کے کاروباری بھولا نے بتایا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے باہر کے تاجر نہیں آرہے جبکہ اس منڈی سے پورے بھارت میں پان جاتا تھا اب فقط بنارس میں کتنا پان فروخت ہو گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.