ETV Bharat / business

Andhra Pradesh Budget: آندھراپردیش میں 2.56 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 6:27 PM IST

آندھرا پردیش کے وزیر خزانہ بوگنا راجندر ناتھ ریڈی نے جمعہ کے روز اسمبلی میں مالی برش 2022-23 کے لیے 256257 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں فلاحی اسکیموں کے نفاذ کو اولین ترجیح دی گئی۔ AP Govt Presents Rs 2.56 Lakh Crore Budget For 2022-23

AP Govt Presents Rs 2.56 Lakh Crore Budget For 2022-23
آندھراپردیش میں 2.56 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

وزیر خزانہ بوگنا راجندر ناتھ ریڈی نے بجٹ میں 256257 کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز پیش کی، جس میں ریونیو خرچ 208261 کروڑ روپے اور کیپیٹل خرچ 47996 کروڑ روپے کا تخمینہ ہے۔ AP Govt Presents Rs 2.56 Lakh Crore Budget For 2022-23

بجٹ میں مالیاتی خسارہ تقریباً 48724 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جو جی ایس ڈی پی کا تقریباً 3.64 فیصد بنتا ہے۔

اہم الاٹمنٹس میں کو وائی ایس آر پنشن (کنوکا) کے لیے 18000 کروڑ روپے، کسانوں کے لیے وائی ایس آر رایتھو بھروسہ کو 3900 کروڑ روپے، شیڈول کاسٹ سب پلان- 18518 کروڑ روپے، شیڈول ٹرائب سب پلان- 6145 کروڑ روپے، پسماندہ طبقات سب پلان 2915 کروڑ روپے، بی سی بیئر کے لیے 20962 کروڑ روپے، اقلیتی ایکشن پلان 3,532 کروڑ روپے، ای بی سی کی بہبود 6639 کروڑ روپے، سماجی بہبود 12728 کروڑ روپے، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کی بہبود 10201 کروڑ روپے اور جگن ناتھ ودیہ دیوینا کے لیے 2500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہيں۔

زراعت کے لیے 11387.69 کروڑ، طبی شعبے کے لیے 15384 کروڑ، پولٹری اور مویشیوں کے لیے 1568.83 کروڑ، سڑکوں اور عمارتوں کے لیے 8581 کروڑ، اعلیٰ تعلیم کے لیے 2014.30 کروڑ، بجلی کے لیے 10281.04 کروڑ، بجلی کے لیے 26.7 کروڑ روپے، سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے 26.7 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر خدمات کے لیے 73609.63 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں کے لیے 13630.10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ توانائی کے شعبے کے لیے 10281.04 کروڑ روپے، عمومی ماحولیاتی خدمات کے لیے 4420.07 کروڑ روپے، صنعت و معدنیات کے لیے 2755.17 کروڑ روپے، دیہی ترقی کے لیے 109.04 کروڑ روپے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے 11.78 کروڑ اور ٹرانسپورٹ کے لیے 9,617.15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مالیاتی خدمات کے شعبے کے لیے 69306.74 کروڑ روپے مختص کیے گئے جو کہ بجٹ کا 27.5 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.