ETV Bharat / business

بھارتی فارمز میں اوسطاً 9.4 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی امید - کاروباری سنہ 2022 تک پرامید ہیں

سنہ 2022 میں بھارت کے تین شعبے، ٹیکنالوجی، ای کامرس اور آٹی کے شعبے میں تنخواہوں میں اضافے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔'

Aon Survey projects 9.4% avg salary increment in 2022
بھارتی فارمز میں اوسطاً 9.4 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی امید
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 7:19 PM IST

اے اون کے ایک سروے کے مطابق سنہ 2022 میں بھارتی کمپنیوں کی تنخواہوں میں اوسطاً 9.4 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ سروے سے پتہ چلا ہے کہ بھارتی کمپنیوں نے سنہ 2021 میں تنخواہوں میں اوسطاً 8.8 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اے اون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2022 میں اوسطاً تنخواہوں میں 9.4 فیصد اضافے کی پیش گوئی مضبوط معاشی بحالی اور صارفین کے بہتر جذبات کی نشاندہی کرتی ہے۔

بھارت میں اے اون کی کے کاروبار کے شراکت دار اور سی ای او نتن سیٹھی نے کہا "سنہ 2021 ایک ایسا برس ہے جہاں کچھ شعبے کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے دباؤ میں ہیں، زیادہ تر کاروباری سنہ 2022 کےلیے پرامید ہیں اور تنخواہوں میں اضافہ کی امید ظاہر کررہے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہاکہ"ہم زیادہ تر شعبوں میں مثبت رجحان دیکھ رہے ہیں، ملک میں مسلسل ایف ڈی آئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد اور زیادہ تر شعبوں میں صارفین کی جانب سے مانگ میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔'

سنہ 2022 میں بھارت کے تین شعبے، ٹیکنالوجی، ای کامرس اور آٹی کے شعبے میں تنخواہوں میں اضافے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔'

اسی طرح سنہ 2022 میں سب سے کم تنخواہوں میں اضافے کے شعبے میں مہمان نوازی، انجینئرنگ خدمات اور توانائی کے شعبے ہیں۔'

اے اون کے ہیومن کیپیٹل بزنس میں پارٹنر روپانک چودھری نے کہا کہ"کووڈ۔19 کی ایک اور لہر کے باوجود بھارتی تنظیموں نے مشکل وقت گزارنے میں لچک دکھائی ہے۔"

چودھری نے کہا کہ' بھارت میں وبائی امراض کا خطرہ جاری ہے، لیکن سنہ 2022 کے لیے کاروباری جذبات اور تنخواہوں کے اندازے بتاتے ہیں کہ آجر کی تنخواہوں میں اضافہ کے لیے فارمز سنہ 2020 کے مقابلے میں بہت زیادہ تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.