خبروں کے مطابق اینٹیگوا حکومت نے مفرور تاجر میہول چوکسی کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انیٹیگوا کے وزیراعظم گیسٹن برون نے کہا کہ ' ان کی شہریت منسوخ کی جائے گی، انہوں نے بھارت کی جانب سے دباؤ کی بات کا اقرار کیا ہے'۔
خیال رہے کہ میہول چوکسی پنجاب نیشنل بینک میں بدعنوانی کے اہم ملزم ہیں، ان پر 13 ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے، اسی بدعنوانی معاملے میں نیرو مودی بھی اہم ملزم ہیں۔
میہول چوکسی کی شہریت کے تعلق سے اینٹیگوا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ' ہم کسی ایسے شخص کو اپنے ملک میں پناہ نہیں دے سکتے جو کسی ملک سے بھاگا ہوا ہو یا پھر اس پر بدعنوانی جیسا سنگین الزام ہو، لہذا چوکسی کی شہریت منسوخ کی جائے گی اور انہیں بھارت کے حوالے کیا جائے گا'۔
ماہریں کا کہنا ہے کہ اب چوکسی کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں بچا ہے جس کی آڑ میں وہ اپنی حوالگی کو ٹال سکیں۔