امیتابھ بچن کے ذریعہ ماہر معاشیات گیتا گوپیناتھ پر جنسی نوعیت کا تبصرہ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔
مشہور ٹی وی گیم شو'کون بنے گا کروڑ پتی ' میں ایک قسط کے دوران امیتابھ نے آئی ایم ایف کی چیف ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اتنا خوبصورت چہرہ والا شخص معیشت کے ساتھ کیسے جوڑ سکتا ہے۔
امیتابھ کے اس تبصرے پر لوگ ناراض ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکار نے جنسی تعصب والا تبصرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہر معاشیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شو کی ایک ویڈیو ٹوئییٹ کی ہے۔ جس کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔
تاہم گیتا گوپی ناتھ اداکار کے ذریعہ پہچانے جانے پر بہت خوش ہیں۔