ETV Bharat / business

ممبئی سے بھاؤنگر کے لیے دوبارہ پرواز کا آغاز - ممبئی کی خبریں

سرکاری فضائی خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی ملکیت والی الائنس ایئر 30 جولائی سے ممبئی اور گجرات کے بھاؤ نگر کے درمیان دوبارہ پرواز شروع کرے گی۔

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 4:17 PM IST

سرکاری فضائی خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی ملکیت والی الائنس ایئر 30 جولائی سے ممبئی اور گجرات کے بھاؤ نگر کے درمیان دوبارہ پرواز شروع کرے گی۔

ایئرلائن نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پرواز ہفتہ میں تین دن یعنی پیر، جمعرات اور سنیچر کو ہوگی اور راستے میں دیو ہوتے ہوئے جائے گی۔

اس راستے پر 70 سیٹوں والے اے ٹی آر 72 جہاز کی آپریٹنگ کی جائے گی۔ پرواز نمبر 9 آئی 623 صبح 9.30 بجے ممبئی سے روانہ ہوگی اور 10.35 بجے دیو پہنچے گی۔ دیو سے 11.15 بجے پرواز بھر کر یہ 12.05 پر بھاؤ نگر ہوائی اڈے پر اترے گی۔

واپسی کی پرواز نمبر 9 آئی 624 بھاؤ نگر سے دوپہر 12.45 بجے پرواز بھر کر 1.35 بجے دیو پہنچے گی اور دیو سے دوپہر 2.10 بجے روانہ ہوکر3.15 ممبئی ہوائی اڈے پراترے گی۔

ممبئی سے بھاؤ نگر کا کرایہ 3،054 روپے، دیو سے بھاؤ نگر کا کرایہ 2،321 روپے سے شروع ہوگا۔ ایئر انڈیا کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کرائی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.