ETV Bharat / business

ہوائی پروازوں کی تعداد منگل کے روز 700 سے کم رہی - air passenger traffic news in urdu

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی، لیکن اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا ہے۔

Air passenger traffic to dip further in fy 2020

author img

By

Published : May 26, 2021, 4:26 PM IST

نئی دہلی: گھریلو راستوں پر ہوائی مسافروں کی تعداد میں منگل کے روز کچھ اضافہ ہوا، جبکہ پروازوں کی تعداد گھٹ کر 700 سے کم ہو گئی۔ وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے بدھ کے روز جاری والے اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز 47537 مسافروں نے 694 پروازوں میں سفر کیا اس سے قبل پیر کے روز 714 پروازوں میں 47028 مسافرین اپنی منزل کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی، لیکن اس کے بعد کچھ اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال ملک میں باقاعدہ پروازیں 25 مارچ سے دو ماہ کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں۔ اس کے بعد، 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ رواں برس فروری تک مسافروں کی تعداد میں ہرسابقہ مہینے کے مقابلے میں ہر مہینے اضافہ ہوا تھا، جبکہ اس کے بعد مسلسل تین ماہ تک اس میں کمی درج کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.