ETV Bharat / business

پے ٹی ایم کا گوگل کو چیلنج

پے ٹی ایم صارفین اپنے اسٹیکرز حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعے وہ اپنے موبائل بل کی ادائیگی، ریچارج، گروسری کی خریداری اور رقم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:46 PM IST

Paytm taunts Google, brings back IPL-led Cricket League with UPI cashback a week after ban

پیر کے روز آن لائن پیسوں کی لین دین کرنے والے ایپ 'پے ٹی ایم' نے گوگل کو چیلینج کرتے ہوئے یوپی آئی کیش اور سکریچ کارڈ کے ساتھ کرکٹ لیگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروعات میں پالیسی کی خلاف ورزی کے الزم میں گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے پے ٹی ایم کو کچھ وقت کے لیے ہٹا دیا تھا۔

گوگل نے کہا تھا کہ ان کے یہاں کھیلوں میں سٹا بازی کی سہولت فراہم کرنے والے ایپز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اگر کوئی ایپ ایسا کرتا ہے تو وہ اسے اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دے گا۔ آئی پی ایل جیسے بڑے کھیلوں کے مقابلوں سے پہلے اس طرح کے ایپس کے آغاز میں اکثر اضافہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کو کیش بیک پانے کے لیے تین مراحل سے گزرنا ہوگا جس میں، 11 رکن پر مشتمل چنندہ کھلاڑیوں کی ایک ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا جس میں 11 چنندہ گیندبازوں یا 11 چنندہ بلے بازوں کی ٹیم بنانی ہوگی جس کے بعد ہی انہیں اسکریچ کارڈ یا کیش بیک ملے گا۔

اب پے ٹی ایم صارفین اپنے پسندیدہ کرکٹ ستاروں کے بدلے میں اسٹیکرز حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعے وہ اپنا موبائل بل کی ادائیگی، ریچارج، گروسری کی خریداری اور رقم کی منتقلی کرسکتے ہیں۔

پے ٹی ایم نے کہا ہے کہ کیش بیک حکومت کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے والے صارفین کو دیے جائیں گے اور گوگل پلے اسٹور کے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ گوگل نے پے ٹی ایم کو اسی وجہ سے اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.