قابل تجدید انرجی کے شعبے کی ملک کی سب سے بڑی کمپنی اڈانی گرین انرجی لیمیٹیڈ (اے جی ای ایل) نے گرین بونڈ کے ذریعے 75 کروڑ ڈالر اکٹھا کیے ہیں۔
اے جی ای ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ، ونیت ایس جین نے کہاکہ تین برس کے لیے جاری کیے گئے اس گرین بونڈ کو سرمایہ کاروں کا 4.7 گنا سے زائد کا رسپونس ملا ہے۔ اس بونڈ پر شرح سود 4.375 فیصد متعین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بونڈ سے اکٹھا کی گئی رقم کمپنی کے سنہ 2025 تک 25 میگا واٹ شفاف انرجی پروڈکشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
- مزید پڑھیں: اڈانی گروپ اور 12 دیگر کمپنیوں کو نوئیڈا میں صنعتی زمین ملی
- ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کنٹرول اڈانی گروپ کو ملا
مسٹر جین نے کہا جاری گرین بونڈ کو 4.7 گنا سے زائد رسپونس ملنا سرمایہ کاروں کے اس تیزی سے ابھرنے والے قابل تجدید انرجی پلیٹ فارم اور قابل یقین انرجی کاروبار قائم کرنے کی کمپنی کے تئیں گہرے یقین کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں مکمل بھروسہ ہے کہ سنہ 2030 تک ہم دنیا کی سب سے بڑی قابل تجدید انرجی کمپنی بن کر قائم ہوں گے'۔
یو این آئی