ETV Bharat / business

عوام کو مایوس کرنے والا بجٹ: رام گوند چودھری - A disappointing budget to the public says Ram Govind Chaudhary

اپوزیشن رہنما رام گوند چودھری نے یوگی حکومت کی جانب سے منگل کو پیش کیے گئے بجٹ کو مایوس کن بجٹ قرار دیا۔

عوام کو مایوس کرنے والا بجٹ: رام گوند چودھری

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 5:48 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:08 PM IST

ریاست اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رام گوند چودھری نے یوگی حکومت کی جانب سے منگل کو پیش کیے گئے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس میں بے روزگاروں کے لیے کوئی اسکیم نہیں ہے۔'

چودھری نے وزیر مالیات سریش کھنہ کی جانب سے سنہ 2020۔21 کے لیے پیش کیے گئے بجٹ کے بعد یہاں کہا کہ 'اس بجٹ میں غریبوں، کسانوں، مظلوموں، پچھڑوں، اقلیتوں، دلتوں، خواتین، نوجوانوں، وکلاء، نوکری پیشہ سماج، اساتذہ اور بے روزگار نوجوانوں کے مفاد کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنہ 2019۔20 کے بجٹ سے صرف 6.46 فیصد زیادہ بجٹ رکھا ہے اور مہنگائی شرح 7.35 فیصدی ہے۔ اشیاء خوردنی کی مہنگائی تو 14.12 فیصدی کے قریب ہے۔ یہ بجٹ گذشتہ برس سے بھی کم ہے۔

نئی اسکیمات کا بجٹ تو تقریبا 48.3 فیصدی کم کردیا گیا ہے۔ یہ بجٹ ریاستی عوام کو مایوس کرنے والا ہے۔ اس بجٹ نے ریاست کے ہر طبقے کو کافی مایوس کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.