ETV Bharat / business

Def Expo 2022: دفاعی نمائش میں 60 ممالک کی 900 کمپنیاں شرکت کریں گی

دفاعی نمائش میں 55 ممالک کی 900 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کرنے کی تصدیق کی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ان میں سے 800 غیر ملکی اور 100 بھارتی کمپنیاں ہیں۔ Def Expo 2022

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/16-February-2022/14484640_drr.JPG
دفاعی نمائش میں 60 ممالک کی 900 کمپنیاں شرکت کریں گی
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 8:06 PM IST

وزارت دفاع کی دفاعی نمائش-2022 میں تقریباً 60 ممالک کی 900 سے زیادہ کمپنیاں شرکت کریں گی Upcoming Version of the DefExpo exhibition۔ اس میں 50 سے زیادہ ممالک کے وزرائے دفاع اور افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔ DefExpo 2022

سنہ 1996 میں شروع ہوئی دفاعی نمائش کا یہ 12 واں ایڈیشن ہے اور اس مرتبہ یہ 10 سے 13 مارچ تک گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد کی جائے گی۔ پچھلی بار اس کا اہتمام لکھنؤ میں کیا گیا تھا۔

اس نمائش کا اہتمام کرنے والی وزارت دفاع کے شعبہ دفاعی پیداوار نے بدھ کے روز بتایا کہ ایک لاکھ مربع رقبے پر منعقد ہونے والی نمائش کی 11 مارچ کو افتتاحی تقریب میں ملک کی اعلیٰ قیادت کی بھی شرکت متوقع ہے۔ تاہم انہوں نے ابھی تک ان کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ نمائش کا آغاز 10 مارچ سے ہو جائےگا، لیکن اس کی افتتاحی تقریب 11 مارچ کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہواتسو کے دوران منعقد ہونے کے پیش نظر یہ نمائش بہت اہمیت کی حامل ہے۔'

نمائش میں 55 ممالک کی 900 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کرنے کی تصدیق کی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ان میں سے 800 غیر ملکی اور 100 بھارتی کمپنیاں ہیں۔ بھارتی کمپنیوں میں سب سے زیادہ حصہ داری گجرات کی 63 کمپنیوں کی ہو گی۔

مزید پڑھیں:

پچھلے برس کی طرح اس بار بھی نمائش میں بھارت-افریقہ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے گا اور 27 افریقی ممالک نے بھی اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ نمائش میں ’بندھن‘ تقریب کے دوران تقریباً دو سو مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.