حق اطلاعات (آر ٹی آئی ) سے انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی برس کے شروعاتی سہ ماہی (اپریل تا جون) تک پبلک سیکٹر کے 18 بینکوں سے 2480 فرضی کیسز سامنے آئے ہیں، ان کیسز میں 31898.36 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی دھوکہ دہی کی گئی ہے'۔
ملک کے سب سے بڑے بینک بھارتی اسٹیٹ بینک ( ایس بی آئی) اس فہرست میں سب سے اوپر ہے، کیونکہ کل رقم میں 38 فیصد ایس بی آئی سے ہی ہے'۔
ریاست مدھیہ پردیش کے مینچ سے تعلق رکھنے والے چندر شیکھر گور نے آر ٹی آئی داخل کر کے اس سلسلے میں جواب مانگا تھا'۔
آر ٹی آئی کے تحت گور کو بھیجے گئے جواب سے پتہ چلا ہے کہ رواں مالی برس کے پہلے سہ ماہی میں دھوکہ دہی کے 1197 معاملے کا پتہ چلا جو کل 12012.77 کروڑ روپے کی رقم تھی'۔
اس مدت کے دوران دھوکہ دہی کے معاملے بھی درج ہیں، جن میں الہ باد بینک دوسرے اور پنجاب نیشنل بینک تیسرے نمبر پر ہیں۔
بہر حال آر بی آئی کی جانب سے آر ٹی آئی کے تحت دیے گئے معلومات میں یہ نہیں بتایا کہ متاثرہ بینک اور ان کے صارفین کو اس سے کتنا نقصان ہوا ہے۔