پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر ردعمل کیلئے بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں چدمبرم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے انسانی حقوق بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ مرکزی حکومت نے اپنے بجٹ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے، سابق وزیر خزانہ نے کہا 'رقومات کی فراہمی، آزادی کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ لوگوں کے حقوق بحال کئے جائیں اور انہیں آزاد فضاؤں میں سانس لینے کی اجازت دی جائے'۔
انہوں نے مزید کہا 'وہ پہلے آزادی بحال کریں گے جسکے بعد رقومات فراہم کی جاسکتے ہیں'۔
خیال رہے کہ سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا 'جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے 30،000 کروڑ اور لداخ کے لیے 5958 کروڑ روپیے کی رقومات مختص کی گئی ہیں'۔
مزید پڑھیے:-
دہلی کے شاہین باغ میں فائرنگ
بجٹ 2020 کے اہم نکات