حزب مخالف کانگریس پارٹی کے سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے عام بجٹ 2019/19 کے اقلیتی بہبود کے لیے مختص رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اعداد شمار کا مطالعہ باقی ہے، لیکن جو رقم پسماندہ طبقات کے لیے مختص کی گئی ہے وہ ناکافی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست آسام کے دھبری پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے بھی کہا کہ عام بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اقلیتوں کو بہت مایوس کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مالی بجٹ میں مدرسہ ماڈرنائزیش سکیم کا بجٹ 120 کروڑ تھا، جبکہ سنہ 2019/20 کے بجٹ میں مدرسہ سکیم میں کوئی اضافی بجٹ نہیں دیا گیا۔
مولانا بدرالدین اجمل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مدرسہ ماڈرنائزیش سکیم کا کیا مطلب ہے جب اس کے لیے پیسے ہی نہیں۔