ETV Bharat / briefs

یوم یوگا پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شاندار تقریب - یوگا ڈے

پانچویں بین الاقوامی یوم یوگا پر معروف سنٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ یونیورسٹی کے منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں 500 سے زیادہ لوگوں نے یوگا کیا۔

یوم یوگا پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شاندار تقریب
author img

By

Published : Jun 22, 2019, 1:41 AM IST

یونیورسٹی کی وائس چانسلر پرو فیسر نجمہ اختر سمیت طلباء، اساتذہ، دیگر کارکنان ِ جامعہ اورآس پڑوس کی کالونیوں سے آئے لوگوں نے حصہ لیا۔

صبح 7 بجے سے شروع ہونے والی اس تقریب میں این سی سی، این ایس ایس کے کارکنان نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مرکزی وزارت برائے آیوش کی طرف سے آئے یوگ گرو کی قیادت میں سبھی نے مختلف قسم کے یوگ آسن کیے۔

تقریب کے اختتام پروائس چانسلر پرو فیسر نجمہ اختر نے تقریب میں شریک ہوئے، سبھی لوگوں کو بین الاقوامی یوم یوگ کی مبارکباد دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر روز یوگ کرنا چاہیے۔ خاص طور پر نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے نصیحت کی کہ طلباء کو بطور خاص ہر روز یوگ کرنا چاہیے تاکہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط اور توانا بھارت کی بھی تشکیل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ کو صرف اس دن ہی نہیں بلکہ روزانہ کرنے والا عمل ہے۔

پرو فیسر اختر نے کہا کہ یونیورسٹی میں ایک گرو کی دیکھ ریکھ میں ہر روز ایک لڑکیوں اور ایک لڑکوں کا گروپ یوگ کی ٹریننگ لیگا، جس میں اساتذہ وطلباء کے علاوہ دوسرے کارکنان بھی حصہ لے سکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعہ کے دروازے سبھی اچھے کاموں کے لیے ہمشہ واہیں، کوئی بھی باہر سے آ کر یہاں یوگ سیکھنا چاہے تو اسکاسواگت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہم دوسرے ملکوں میں بھی جامعہ سے یوگ میں کمال حاصل کرنے والے طلباء کو بھیجیں۔ طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کوئی بھی کورس کر رہے ہوں ساتھ میں یوگ کرنے والے اور سکھانے والے بھی ضرور بنیے۔

پرو فیسر اختر نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں بڑی تعداد میں عوام یوگ کو اپنا رہے ہیں اور ہمارے ملک میں ہی یہ ایک اجنبی عمل ہے اور لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں، ہمیں ایک بہترین معاشرے کے لیے اسے پھیلانے اور لوگوں تک پہنچانے کی سخت ضرورت ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.