انہوں نےکہاکہ ترنمول کانگریس عوامی پارٹی ہے۔اس کے خلاف سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پارلیمانی انتخابات میں 18 سیٹیں ملنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ترنمول کانگریس کی مقبولیت کم ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ چند لوگوں کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان کاسامناکرنا پڑا ہے۔پارٹی میں سب کی رائے لی جاتی ہے۔رائے دینے والوں نے پارٹی کوگمراہ کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ بکاش باسو جسے سچے اور ایماندار رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث لوگوں کو ٹکٹ دینا پارٹی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بکاش باسو کی بیوہ منجوباسو کے بجائے چور،بدعنوان اور غدرکوٹکٹ دینا ایک اور بڑی غلطی تھی ۔ہمیں اپنی غلطی کا احساس ہورہا ہے اور اس کی بھرپائی کرنے کے لیے ہم پوری طرح سے تیارہیں۔
ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہاکہ پارٹی سے ناراض لوگوں کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنا ہمارا پہلا مقصد ہے۔ایماندار لوگوں کے ساتھ پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی اور اب ان ہی لوگوں کی مدد سے لوگوں کے دل جتیں گے۔