اس خبر ی اطلاع عالمی ادارہ 'سیو دی چلڈرن 'نے دی ہے۔
ادارے کے مطابق سعدہ شہر سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رطاف دیہی ہسپتال کے دروازے کے قریب پٹرول سٹیشن پر ایک میزائل سے حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا 'یہ میزائل ہسپتال کے مرکزی عمارت سے تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر گراتھا'۔
ادارے کے مطابق صبح کے وقت مریض اور ہسپتال کا آمدورفت جاری تھا، اسی دوران حملہ ہوا جس میں مرنے والوں میں ایک طبی عملہ، دو بچے اور ایک سکورٹی گارڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ یہ حملہ سعودی قیادت والے اتحاد کی طرف سے کیا گیا ہے، جو ملک میں حوثی باغیوں سے لڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس اتحاد کا یمن کی فضائی حدود میں تقریباً مکمل کنٹرول ہے۔
یاد رہے کہ ادارہ کے مطابق گزشتہ برس غیر ملکی بموں سے ایک ماہ میں 37 بچے ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد ہی تنظیم نے حال ہی میں ہوئے میزائل حملہ کی فوری تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔