ETV Bharat / briefs

یادگیر: ضبط کی گئی گاڑیاں دستاویزات کے جائز ہونے پر دی جائیں گی

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 1:38 PM IST

ضلع یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط کی گئی سبھی گاڑیوں کے دستاویزات کی تصدیق کرنے کے بعد چھوڑا جائے گا۔

یادگیر: ضبط کی گئی گاڑیاں دستاویزات کےجائز ہونے پر دی جائیں گی

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے علاوہ یادگیر ضلع انتظامیہ نے یادگیر میں بڑھتے ہوئے معاملات کو کم کرنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ جس میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ صرف ہسپتال، میڈیکل اور پٹرول پمپ کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایسے ماحول میں بلاضرورت گھومنے والے لوگوں کی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ضلع یادگیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بلاضرورت سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط کی گئی سبھی گاڑیوں کے دستاویزات کی تصدیق کرنے کے بعد چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضبط کرلی گئی گاڑیوں کو واپس گاڑی مالکان کو دی جائیں گی لیکن گاڑیوں سے جڑے دستاویزات کی تصدیق کرنے کے بعد ہی دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارا قطعی ارادہ نہیں تھا کہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے لیکن حکومت اور ضلع انتظامیہ کے اعلان کو لوگوں نے یکسر نظر انداز کر دیا اور لوگ جب سڑکوں پر بلاضرورت گاڑیوں پر گھومنے لگے تب ہم نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کیے۔'

سڑکوں پر بلا ضرورت اور ضلع حکام کی خلاف ورزی کرنے پر ہم نے ایک لاکھ چوبیس ہزار دو سو روپے جرمانہ وصول کیا لیکن اس کے بعد بھی لوگوں کے بلاوجہ سڑکوں پر گاڑیوں پر گھومنے میں کمی نہیں آئی۔ مجبوراً ہم نے گاڑیاں ضبط کرلیں۔ ہم نے یہ اقدام حکومت کی ہدایت پر کیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مزید کہا کہ اگر گاڑی مالکان گاڑیوں کی دستاویزات پیش کریں اور خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ادا کریں تو انہیں گاڑیاں واپس کردی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.