پیرس کے پارک ڈیس پرنسیس اسٹیڈیم میں کھیلے گیے کوارٹر فائنل میں میزبان فرانس اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ کھیل کے پانچویں منٹ پر میگین راپینو نے گول کرکے امریکہ کو ایک ۔صفر کی سبقت دلا ئی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک میزبان فرانسیسی ٹیم اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی مگرناکام رہی۔
دوسرے ہاف میں امریکہ کی خواتین فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور 65 ویں منٹ پر میگین راپینو کے گول کی بد ولت دوصفر کی سبقت حاصل کرلی۔ کھیل کے 81 ویں منٹ پر وینڈی رینارڈ نے گول کرکے اسکور دو۔ صفرکردیا۔
کھیل کے اختتام تک میزبان فرانسیسی ٹیم اسکور برابر کرنے کی ناکام کوشش کر تی رہی ۔ امریکہ نے دوایک سے میچ جیت کر عالمی کپ فٹبال کے سیمی فا ئنل میں شاہانہ داخلہ حاصل کرلیا۔