ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پٹنہ کے حکم کے مطابق اب دربھنگہ پولیس ہر وارڈ اور پنچایت میں ایک ایک خاتون متر کو منتخب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ خاتون اپنے حلقے سے منسلک رہیں گی اور ان کا کام رضاکارانہ ہوگا۔ منتخب خواتین اپنے گاؤں یا پنچایت کی بے کس اور مظلوم عورتوں کی مدد کریں گی۔
واضح رہے کہ منتخب 'خاتون متر' اس حلقے کے پولیس سے رابطہ قائم کرکے ضرورت مند عورتوں کو مقامی تھانہ لے جائیں گی، یا اگر وہ ایسا نہ کرسکیں تو پولیس کو ضرورتمند خاتون کی مدد کے لیے بلائے گی۔
خیال رہے کہ محکمہ پولیس اس رضاکارانہ تعاون کے لیے خاتون متر کو موبائل خرچ ایک ہزار روپے ماہانہ اعزازی رقم اور اس کے آمد و رفت کا خرچ بھی دے گی۔
غور طلب رہے کہ خاتون متر بننے کے لیے خاتون کو اپنے علاقے کے تھانہ انچارج کو ایک درخواست دینا ہوگا، اسکے بعد اسے پولیس خاتون متر کر طور پر منتخب کرے گی۔