کولکاتا پولیس کے خواتین کی سکیورٹی فراہم کرنے کے تمام دعوے کے درمیان بھارت کی معروف خاتون باکسرکوپولیس کے سامنے ہی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔
کولکاتا پولیس کے خواتین کی سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے (اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر) بنائے جانے کے باوجود بھارت کی معروف خاتون باکسرکو پولیس کے سامنے ہی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔
خاتون باسکر نے کہا کہ پولیس کے سامنے کسی کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آنا نہایت افسوسناک ہے۔ پولیس اہلکارجب تماشائی بنے رہے تو کس کے پاس جاکر فریاد کریں گے؟
انہوں نے کولکاتا پولیس پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ بدسلوکی کے واقعے کے بعد جب پولیس سے اس کیس کی شکایت کی تو انہوں نے اس پر کو ئی توجہ نہیں دی۔
خاتون باکسرنے کہا کہ تھانے میں شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کرکے انہیں اس کیس سے واقف کرانے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔