مغر بی بنگال کے سکٹریٹ بلڈنگ نبنو میں ریاستی داخلہ سکریٹری الاپن بنرجی نے پر یس کانفرنس کے دوران کہاکہ بھٹ پاڑہ اواس کے اطراف میں بیرونی ریاستوں کے شرپسندوں کے حملے میں دوافراد کی موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت کا ماحول ختم کرنے کے لیے ان علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردیاگیاہے۔متاثرہ علاقوں میں پولیس اور آ ر اے ایف کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔
داخلہ سکریٹری نے مزیدکہاکہ اے ڈی جی ساؤتھ بنگال سجے سنگھ کوبھاٹ پاڑہ اورا س کے اطراف میں جلد سے جلدامن بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری طرف اے ڈی جی ساؤتھ بنگال سجے سنگھ نے بیرکپور کمشنریٹ کومتاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ بھاٹ پاڑہ میں نئے پولیس آؤٹ پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے قبل شرپسندوں کی بم بازی اور فائرنگ میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔شرپسندوں نے 15 سے 20 راؤنڈ فائرنگ کی۔