ویویک دوبے نے پارلیمانی انتخابات کے بعد ریاست میں جاری سیاسی جھڑپوں کو روکنے کی تمام ذمہ داریاں مغربی بنگال حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انتخابی کمیشن اب کیا کرسکتاہے۔ انتخابات کے دوران سیکورٹی انتظامات کرانا ہمارا کام ہے۔ انتخابات کے بعد ریاست کی صورتحال پر غور فکرنامغربی بنگال حکومت کاکام ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات کے بعد مرکزی فورسز کو زیادہ دنوں تک روکانہیں جاسکتاہے۔ مغربی بنگال سے مرکزی فورسز کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔ مرکزی فورسز کے جانے کے بعد مغر بی بنگال میں کیا صورتحال ہو گی اس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔