ETV Bharat / briefs

تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کا انوکھا احتجاج

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 10:25 PM IST

دو مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ویسٹ بنگال فیری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اپنے ہاتھوں میں برتن اور پلیٹ وغیرہ لے کر سڑکوں پر اتر آئے ہیں.

تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کا انوکھا احتجاج
تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کا انوکھا احتجاج

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں فیری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے پلیٹ اور برتن وغیرہ لے کر انوکھے انداز میں احتجاج کیا.

دو مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ویسٹ بنگال فیری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین اپنے ہاتھوں میں برتن اور پلیٹ وغیرہ لے کر سڑکوں پر اتر آئے ہیں.

فیری سروس کے ملازمین کو گزشتہ دو مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے. اس سے ملازمین بے حد ناراض ہیں.

ملازمین نے ہاتھوں میں پلیت, تھالی اور برتن لے کر احتجاج کرتے ہوئے دفتر کے سامنے دکانداروں سے بھیک مانگی .

احتجاج میں شامل چیتالی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ' ہم سب گزشتہ پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں لیکن کبھی بھی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا. اس کے علاوہ بونس وغیرہ بہت ہی کم ہی ملتا ہے.'

مظاہرین کے مطابق اب تو تنخواہ بھی نہیں مل رہی ہے. کورونا وائرس کے سبب تمام ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے.

مظاہرے میں شامل جیتنا کے مطابق انہیں گزشتہ دو مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی. اس کی اطلاع انہوں نے متعلقہ ڈیپارٹمبٹ کو دی لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی.

دوسری طرف ریاستی وزیر اروپ رائے کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت نے واٹر فیری سروس ڈیپارٹمنٹ کو مالی تعاون کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو کو اس ضمن جلد سے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے.

ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ چند دنوں کے اندر ہی اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.