ETV Bharat / briefs

بنگال کانگریس میں خوشی کی لہر

کانگریس کی جانب سے بہرام پور پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کو لوکس بھا میں کانگریس کے رہنما منتخب کرنے پر مغربی بنگال میں خوشی کی لہر ہے۔

author img

By

Published : Jun 19, 2019, 3:00 PM IST

ادھیررچودھری کی وجہ سے بنگال کانگریس میں خوشی

کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ پارٹی لیڈر کا عہدہ قبول کیے جانے سے انکار کے بعد ادھیررنجن چودھری کے نام کو آگے بڑھایا گیاہے۔

پارٹی قیادت کے اس فیصلے پر مغربی بنگال کانگریس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال سے منتخب نمائندے کو پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماکا رول ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بنگال پردیش کانگریس صدر سومن مترانے ادھیررنجن چودھری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال کیلئے یہ قابل فخر لمحہ ہے اور امید کرتے ہیں کہ لوک سبھا میں ادھیررنجن چودھری ملک کی آواز بنیں گے۔

خیال رہے کہ دودن قبل آل پارٹی میٹنگ میں وزیرا عظم مودی نے ادھیررنجن چودھری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فائٹر ہیں۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ممتا بنرجی نے ان کے حلقے میں کئی ریلیاں کی تھیں اور انہیں شکست دینے کیلئے پوری قوت صرف کردیا تھا اس کے باوجود وہ ترنمول کانگریس کے امیدوار کو 80ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے۔

وہ یہاں سے 1999سے ہی کامیاب ہورہے ہیں۔انہیں مرشدآباد کا رابن ووڈ بھی کہا تھا۔ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا تھا کہ ادھیررنجن چودھری کو کامیاب کرانے میں آر ایس ایس کے لوگ کام کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.