ممتا بنر جی نے کہاکہ میں مودی جی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کروں گی۔ میں نے غیر بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے اس سلسلے میں بات چیت کی ۔ تمام لوگوں نے اس سلسلے میں مثبت جواب دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اس سلسلے میں کا فی غور وفکرکرنے کے بعد حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میں مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہوں اور منفی سیاست سے دوررہنا چاہتی ہوں۔