ریاستی صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں جاری سیاسی تصادم کو افسوسناک قرار دہا۔
انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جھڑپوں کی وجہ سے عام لوگ دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ریاستی بی جے پی کے صدر کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کے گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی سے ملاقات کرکے ریاست میں جاری سیاسی جھڑپوں کے سلسلے پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ انہیں ریاست کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وزرات داخلہ سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔وزرات داخلہ کو مغربی بنگال کی صورتحال پر خبر لینے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگ پرُ امن فضا میں زندگی گزارسکے۔