ETV Bharat / briefs

روسی صدر کو آبدوز حادثے کی اطلاع دی گئی - سمندر

روس میں آبدوز حادثہ پیر کو ہوا تھا جس میں 15 بحری افسر اور ملازمین ہلاک ہوگئے تھے۔

روسی صدر کو آبدوز حادثے کی اطلاع دی گئی
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 10:00 PM IST

سمندر میں تلاش کرنے والی آبدوز کے حادثے کی اطلاع روسی صدر ولاد یمیر پوتن کو دے دی گئی ہے، اس حادثے میں 15 بحری افسروں اور ملازمین کی موت ہو گئی تھی۔

روسی صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پیسكوو نے بتایا کہ اس حادثے میں 14 بحری افسروں اور ملازمین کی موت ہو گئی تھی، جبکہ خفیہ قانون کے تحت مکمل معلومات عام نہیں کی جاسکتی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ آبدوز میں لگی آگ کے بعد اس سے نکلی گیسوں کی زد میں آکر ان ملازمین کی موت ہوئی تھی۔

اس آبدوز کو سیورومورسک بحری اڈے پر لایا جاچکا ہے لیکن آبدوز کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ افواج کا سپریم کمانڈر ہونے کے ناطے ولاد یمیر پوتن کو فوری طور پر اس معاملے کی معلومات دے دی گئی تھی اور جو ملازمین حادثے کا شکار ہوئے ہیں انہوں نے آبدوز کو بچانے کے لیے بہت مشقت کی تھی۔

ترجمان دیمتری پیسكوو نے کہا کہ اس سے منسلک معلومات کو رازداری قانون کے تحت عام نہیں کیا جاسکتا ہے جو پوری طرح خفیہ ڈیٹا کے زمرے میں آتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.