ETV Bharat / briefs

ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکار - ملائشیا

معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کو بھارت میں کئی مقدمات کا سامنا ہے اور آج کل انھوں نے ملائیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔

ذاکر نائک کو بھارت کے حوالے کرنے سے ملائشیا کا انکار
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 8:04 AM IST

Updated : Jun 11, 2019, 12:59 PM IST

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دے۔
ان کا کہنا تھا کہ ' ذاکر نائیک کا خیال یہ ہے کہ بھارت میں ان کے خلاف مقدمے کی سماعت منصافانہ نہیں ہوگی اور ان کے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔'
معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کا تعلق بھارت کے صنعتی شہر ممبئی سے ہے لیکن بھارتی حکومت نے ان کے خلاف کئی طرح کے مقدمات دائر کیے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے انھوں نے ملائیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔
بھارت ان کی حوالگی کا خواہاں ہے اور اطلاعات ہیں کہ اس سلسلے میں وہ جلد ہی ملائیشیائی حکام سے رابطہ کرے۔
لیکن ملائیشیا کے وزیراعظم کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھارت کی اس درخواست کو قبول نہیں کریں گے۔
مہاتر محمد نے اس حوالے سے ایک مثال پیش کی اور کہا ملائیشیا کا بھی ایک مطلوب شہری، جو سزائے موت کا مستحق ہے، آسٹریلیا میں مقیم ہے لیکن حوالگی کا معاہدہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا اسے مللائیشیا کے حوالے نہیں کر رہا ہے۔
حال ہی میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ بھارتی انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ جلد ہی ذاکر نائک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کرےگا۔
ای ڈی نے اس سلسلے میں خصوصی عدالت میں جو دستاویزات جمع کی ہیں اس میں ذاکر نائیک پر تقریبا دو سو کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذاکر نائک اور اس سے متعلق بعض دیگر ملزمین پر منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اور اس کیس کی آئندہ سماعت 19 جون کو ہوگی۔ امکان ہے کہ اسی کے بعد ذاکر نائیک کے خلاف وارنٹ جار کیا جائے۔
اس ممکنہ عدالتی کارروائی کے بعد ہی ای ڈی انٹرپول سے رجوع کرے گا اور ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست دی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 11, 2019, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.