واضح رہے کہ بیرکپورپارلیمانی حلقے میں عام انتخابات اور ضمنی اسمبلی انتخابات کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے حامی چندن شاو کوگولی مار کرہلاک کردیا تھا۔
مغر بی بنگال میں سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونےوالے بی جے پی کے 54 حامیوں کے رشتہ داروں کو نریندر مودی کی دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے کی حلف بردار تقریب میں شرکت کے لیے مدعوکیے گئے ہیں۔
مقتول چندن شاو کی بیوی آرتی کاکہنا ہے کہ مجھے انصاف چا ہیے۔میرے شوہر نے مودی کوکامیاب بنانے کے لیے اپنی جان قربان کردی تھی۔مجھے میرے شوہر کے قاتلوں کے خلاف سزا کے سوئے کچھ بھی نہیں چا ہیے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میرے شوہرکے قاتلوں کو سزاملنے سے مجھے اطمینان ملے گی۔