ETV Bharat / briefs

صحافی کی بے رحمی سے پٹائی، پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا - صحافی کی بے رحمی سے پٹائی،پیشاب پینے پر مجبور

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں پولیس اہلکاروں نے ٹرین حادثے کی خبر کور کرنے گئے ایک صحافی کی نہ صرف بے رحمی کے ساتھ پٹائی کی گئی بلکہ اسے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں بند کردیا گیا۔

صحافی کی بے رحمی سے پٹائی،پیشاب پینے پر مجبور
author img

By

Published : Jun 12, 2019, 1:29 PM IST

صحافی کی پٹائی کرنے کے تعلق سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق متاثر صحافی امت شرما کی محض اس لیے پٹائی کی گئی کیونکہ انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔

  • #WATCH Shamli: GRP personnel thrash a journalist who was covering the goods train derailment near Dhimanpura tonight. He says, "They were in plain clothes. One hit my camera&it fell down. When I picked it up they hit&abused me. I was locked up, stripped&they urinated in my mouth" pic.twitter.com/nS4hiyFF1G

    — ANI UP (@ANINewsUP) June 11, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سلسلے میں امت شرما کوریج کرنے شاملی ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں پولیس اہلکاروں نے ان کو پکڑلیا اور ان کی بے رحمی سے پٹائی شروع کردی اور ان کا کیمرہ بھی توڑدیا۔

امت شرما نے پولیس اہلکاروں پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے پٹائی کرنے کے بعد اسے پیشاب پینے پر بھی مجبور کیا۔

اس سلسلے میں اترپردیس کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایس ایچ او جی آر پی شاملی راکیش کمار اور کانسٹیبل سنجے کمار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اترپردیش میں صحافیوں کی پٹائی ہوچکی ہے۔ حال ہی میں فری لانس جرنلسٹ پرشانت کنوجیا کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے زبردست پھٹکار لگاتے ہوئے صحافی کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

Intro:Body:

insha

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.