پولیس ترجمان نے کہا کہ کٹرا علاقے کے سلطان گاؤں میں جمعہ کی شام تقریبا ساڑھے چھ بجے انج گنگوار مکان کی تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی کررہا تھا۔ اس دوران اس کا چچا پربھات وہاں آیا اور اسے نیو کھودنے سے منع کرنے لگا۔ بات بڑھنے پر پربھات نے انج کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
اس سلسلے میں پربھات سمیت چار لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزموں کو تلاش کررہی ہے۔