ذرائع کے مطابق پارلیمانی انتخابات سے قبل ہی ترنمول کانگریس کے دو بڑے رہنما ترنمول کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے تھے مگر ایسا نہیں ہوسکا۔ دمدم پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سینیئر سیاسی رہنما سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ یہ ایک جھوٹی افواہ ہے۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں کے حوصلے پست کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کس دعویٰ کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ ترنمول کے دو رہنما بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں تو ان کا نام بھی بتائے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کے ایم پی، ایم ایل اے اور کونسلر پارٹی کے وفادار ہیں اور وہ کبھی بھی پارٹی سے غداری نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایگزٹ پول میں این ڈے اے کی حکومت کو واضح سبقت حاصل کرتے ہوئے دکھایا جاریا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں بھی بی جے پی کوغیرمتوقع سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہیں۔