افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کی ملک کے دوتہائی لوگوں نے حمایت کی۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں یہ حقائق سامنے آئے ہیں۔
آئندہ ستمبر تک امریکی افواج کے انخلا کے کے تعلق سے عام لوگوں سے رائے طلب کی گئی تھی۔ اس میں 66 فیصد نے جواب دیا اوروہ مضبوطی سے یا کسی حد تک اس کی حمایت کرتے ہیں۔
اڑتیس فیصد فوجی خاندانوں کے لوگوں اور بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ فوجیوں کے انخلا کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وہیں، تیس فیصد نے کچھ حد تک حمایت کا اظہار کیا ہے۔