ETV Bharat / briefs

استنبول کے انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان

ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

author img

By

Published : May 7, 2019, 10:35 AM IST

استنبول کے انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان

ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت اے کے پی نے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابی کی وجہ 'بدعنوانی اور قواعد میں بے ضابطگی' ہے۔

کامیابی حاصل کرنے والی جماعت سی ایچ پی کے رہنما انورسل عدی گزل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم یہ ظاہر کرتا ہے کہ 'اے کے پی پارٹی کے خلاف جیت حاصل کرنا غیر قانونی ہے۔'

عدی گزل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ میں لکھا کہ 'یہ سراسر آمریت ہے۔ جو نظام عوام کی خواہشات کی عکاسی نہیں کرتا اور قانون کو روندتا ہے وہ نہ جمہوری ہے نہ قانونی'۔

نگراں ادارے کے حکم کے مطابق نئے انتخابات 23 جون کو منعقد ہوں گے۔

حکمران جماعت اے کے پی کے نمائندے رجب اوزل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات اس لیے ہو رہے ہیں کیونکہ انتخابات سے منسلک چند اہلکار حکومت سے منسلک نہیں تھے جبکہ نتائج پر مبنی چند دستاویزات پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔

حزب اختلاف کی جماعت 'سی ایچ پی' سے تعلق رکھنے والے اکرام اماموگلو کو حکام نے اپریل میں استنوبل کے انتخابات میں فاتح قرار دیا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.